اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتی کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 3سابق ایم پی ایز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج بابر علی نے غیر قانونی بھرتی کے مقدمے میں گرفتار پیٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پردرخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق اراکین اسمبلی پر سیاسیبنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں
ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ملزموںمیں سے ملک لیاقت، اعظم خان، اور شفیع اللہ کو غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے،ملزموں نے 24 کلاس فور ورکر غیر قانونی بھرتی کئے ہیں
اینٹی کرپشن نے مزید بتایا کہ ملی بھگت سے قومی خزانے کو ایک کروڑ 43 لاکھروپے نقصان پہنچایا گیا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق ممبران کی ضمانتدرخواستیں منظور کرتے ہوئے ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیا



