Follow
WhatsApp

افغانستان کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم نئی مشکل میں پڑ گئی

افغانستان کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم نئی مشکل میں پڑ گئی

آئی سی سی ورلڈ کپ میں افغانستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کےلیے نیا چیلنج سامنے آگیا ہے۔ اب قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میںپہنچنے کے لیے چاروں میچز جیتنا ہوں گے۔

قومی ٹیم اپنا چھٹا میچ جمعہ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف، 9واں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈاور 11 نومبر کو انگلینڈ سے ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت چاروں ٹیمیں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ دوسرے اورتیسرے نمبر پر ہیں۔ بنگلہ دیش 7ویں نمبر پر ہے اور انگلینڈ ناقص کارکردگی کیوجہ سے سب سے نیچے ہے۔

جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم نے 4 میچ کھیلے اور 3 میں فتح اور 1 ہار ریکارڈ کی۔