چیمپیئن انگلینڈ کو کرکٹ ورلڈ کپ میں اس وقت دھچکا لگا جب فاسٹ باؤلر رائسٹوپلے انجری کے باعث باہر ہو گئے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹوپلے ٹوٹی انگلی کے ساتھ ورلڈ کپ کے بقیہ میچوںسے محروم رہیں گے۔ وہ حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں زخمی ہوئے تھےاور میچ کے بعد فریکچر کی تصدیق ہوئی تھی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ متبادل فاسٹ باؤلر کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میںکیا جائے گا۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں جنوبی افریقہ نےموجودہ چیمپئن انگلینڈ کو 229 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ اب تک ورلڈ کپ کے اپنے چار میں سے تین میچ ہار چکا ہے اور اسے سیمیفائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے بقیہ میچوں میں بہتر کارکردگی کی ضرورت ہوگی۔
