افغان کھلاڑی محمد نبی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو منکڈ آوٹ کرنےکے بجائے جلد کریز چھوڑنے پر انہیں خبر دار کردیا۔
تفصیل کے مطابق محمد نبی گیند کرانے لگے تو اس سے پہلے ہی بابر اعظم کریزچھوڑ چکے تھے ، یہ دیکھ کر محمد نبی نے بابر اعظم کو وقت سے پہلے کریز چھوڑنےسے خبردار کرنے کے لیے اپنے باؤلنگ ایکشن میں خلل ڈالا اور بابر اعظم کو اشارہکرتے ہوئے بتا یا کہ وہ کریز سے باہر ہیں جسے بابر اعظم نے بھی فوری بھانپ لیااور اپنا بلا کریز کے اندر رکھ دیا-
