قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افغان کھلاڑی محمد نبی کو عزت دیتے ہوئےانہیں اپنے جوتے کے تسمے باندھنے سے روک دیا۔ پاک افغان میچ کے دوران بیٹنگکرتے ہوئے بابر اعظم کے جوتے کے تسمے کھل گئے-
اب عام حالات میں اگر بیٹر کے تسمے کھل جائیں تو فیلڈنگ کرنے والے کھلاڑی آکرتسمے باندھ دیتے ہیں کیونکہ پیڈ پہننے کی وجہ سے بیٹرز جھک نہیں سکتے ۔ بابراعظم نے تسمے کھلنے پر پہلے محمد نبی کو بلا یا لیکن اچانک ہی بابر اعظم کومحمد نبی کی سینیارٹی کا خیال آیا تو انہوں نے محمد نبی کو روکا لیکن محمد نبیبابر اعظم کے تسمے باندھنے کے لیے جھک گئے بابر اعظم نے پھر ہاتھ سے محمد نبیکو منع کیا لیکن محمد نبی نہ رکے تو بابر اعظم نے اپنا پیر پیچھے کھینچ لیا ۔
اس پر محمد نبی نے بابر اعظم کو تھپکی دی اور وہاں سے چلے گئے-
