بدھ کی چھٹی کے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

بدھ کی چھٹی کے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

لاہور: اسموگ کی صورتحال کے تناظر میں اس ہفتے بدھ کو چھٹی نہ کرنےکا فیصلہکیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت انسداد اسموگاقدامات سےمتعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کیبنیادپرفی الحال بدھ کوچھٹی نہ کرنےپراتفاق کیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کوہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے بھٹوں، فیکٹریوں کیخلاف بلاامتیازایکشن کیا جائے۔

مقرر کردہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑنے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیلکیاجائے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلافبھرپور ایکشن کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیرمعیاری فیول فروختکرنےوالوں کےخلاف فوری کارروائی ہوگی ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں پر گرد بٹھانےکیلئے تسلسل سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے ریت، بجری کو ڈھانپنا اور پانی کاچھڑکاؤ کرنا لازمی ہو گا اسموگ کا سبب بننے والے اقدامات پر قانونی کارروائییقینی بنائی جائے۔