پاک فوج کی بڑی کاروائی، متعدد دیشتگرد مارے گئے

پاک فوج کی بڑی کاروائی، متعدد دیشتگرد مارے گئے

جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں، پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ نے اطلاع دیہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن (IBO) کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے اور ایک کو پکڑ لیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فوجیوں اور دہشت گردوں کےدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصلکر دیا گیا، جب کہ ایک زخمی کو سیکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ یہ کارروائی مقامی دہشت گردی کی سرگرمیوں کی اطلاعات کے جواب میں کیگئی۔

بیان جاری ہے، “یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد حملوں کےساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرمی سے حصہ لیتے رہے”۔