ڈرون حملے شام میں امریکی فوجی چوکیوں پر کیے گئے۔ برطانیہ میں سیریئنآبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی ایک رپورٹ کے مطابق، اردن اور عراق کی سرحدوں کےقریب مشرقی شام میں ایک امریکی اڈے پر تین ڈرونز نے حملہ کیا۔
دو ڈرونز کے بارے میں کہا گیا کہ وہ اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہوگئے، جب کہ تیسرے ڈرون نے اڈے پر حملہ کر کے کچھ نقصان پہنچایا۔ یورپ میں مقیمایک کارکن اور دیر الزور 24 نیوز آؤٹ لیٹ کے چیف ایڈیٹر عمر ابو لیلیٰ کےمطابق، مشرقی دیر الزور میں کونیکو گیس فیلڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو عراقیسرحد سے متصل ہے۔
آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے تصدیق کی کہ کونیکو گیس فیلڈ میں پانچدھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ 7 اکتوبر کو غزہ میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سےامریکہ نے اس علاقے میں ہوائی جہاز، بحری جہاز اور جنگی جہاز بھیجے ہیں۔
منگل سے شروع ہونے والے امریکی اڈوں پر ڈرون حملوں کی وجہ سے عراق میں فوجیجانی نقصان ہوا ہے۔
