متحدہ عرب امارات کے درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 40 پیسے کیکمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستانی روپے کی نسبت یو اے ای درہم کی قیمت اب 40 پیسےزیادہ ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی دنوں کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے یو اےای درہم کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ 40 پیسے اضافے سے یو اے ای درہم کی قدر75.54 روپے ہو گئی۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر یو اے ای درہم کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں1.44 روپے کا اضافہ ہوا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، 1000 پاکستانی روپے کیقیمت اب 13.23 درہم ہے۔ اس کے برعکس یو اے ای درہم بنگلہ دیشی کرنسی میں 29.89روپے اور بھارتی کرنسی میں 22.58 روپے پر مستحکم ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں3.26 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے اس کی قیمت 280.29 روپے ہوگئی۔
