بیجنگ: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کےدرمیان تاریخی سفارتی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات اور آئیڈیاشیئرنگ سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقے میںمعاشی خوشحالی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے روس کے عزم پر صدر پیوٹن نے زور دیا،جنہوں نے پاکستان کے ساتھ سیکٹر کے لحاظ سے تعاون بڑھانے کی اپنی پختہ خواہشکا بھی اظہار کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ روس نے دنیا کے غریب ترین افریقی ممالک کو مفت اناج دینےکا پروگرام شروع کیا ہے۔ پاکستان اور روس نے جنگ زدہ ملک افغانستان میں امن واستحکام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ایک محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لیے مل کر کامکرنے پر اتفاق کیا۔

