حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ

مقبوضہ لبنان-فلسطینی سرحد پر، لبنان کی حزب اللہ نے تسلیم کیا کہ اس نےاسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجیہلاک، زخمی اور متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہاسلامی مزاحمت نے اسرائیلی حنیتہ بیرکوں پر میزائل داغے جس سے متعدد قابض فوجیہلاک ہوگئے۔

حملے میں ایک فوجی طیارے اور دو ٹینکوں کو نقصان پہنچا۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیاکہ اس نے لبنان فلسطین سرحد پر متلّہ بستی کی دیوار پر نصب اسرائیلی کیمروںاور تکنیکی آلات کو نشانہ بنانے کے لیے مناسب ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس سےوہ ناقابل استعمال ہو گئے۔

مزید برآں، قابض افواج نے تسلیم کیا کہ 30 گولے جنوبی لبنان سے فائر کیے گئےاور مغربی گلیلی میں گرے۔ لبنانی حزب اللہ نے اتوار کی صبح مغربی گلیلی میںقابض فوج کے ایک دستے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجیہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

الجزیرہ نے حزب اللہ کے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ “ہم نےشاتولہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔” اسرائیلی فوج کےمطابق لبنان سے گولہ باری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔