Follow
WhatsApp

مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری

مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری

قومی ایئرلائن کے لیے ایندھن کی فراہمی کا مسئلہ پوری طرح حل نہ ہونے کےباوجود پی ایس او کو آج پی آئی اے سے مزید دس کروڑ روپے مل گئے-

پی ایس او کے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی ایندھن تک رسائی قرضوں کیادائیگی پر منحصر ہے۔ پی آئی اے کو فیول ملنا جاری ہے جس کے لیے اس نے آج مزید10 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس او نے تین ہوائی اڈوں پر قومیایئر لائنز کو ایندھن کی ترسیل بند کردی۔

پی ایس او حکام کے مطابق پی آئی اے گزشتہ ہفتے 95 کروڑ روپے ادا کرنے کےباوجود ایک ارب 96 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے اور پی ایساو کا تنازع حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا ہے۔

پی ایس او کی جانب سے گزشتہ رات تین ایئرپورٹس پر قومی ایئرلائن کی ایندھن کیسپلائی منقطع کر دی گئی تھی کیونکہ واجب الادا قرضے ادا نہیں کیے گئے تھے۔ جسکے باعث پی آئی اے کی چودہ اندرون ملک پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ملتان،سکھر اور گلگت ایئرپورٹ ان میں شامل ہیں جن کے ایندھن کی سپلائی منقطع ہے۔