کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دستی بم کا دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی طور پر، پولیس نے بتایا کہ حادثے کے 7 زخمیوں میں 2 بچے، ایک عورت اور 4 مرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق، ایک تین منزلہ عمارت مبینہ طور پر دستی بم حملے کی زد میںآئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
