تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں مظالم کا سلسلہ بندنہ کیا تو اس کے نتائج امریکا کو بھی بھگتنا ہوں گے۔
اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مبینہ طور پر کہا ہےکہ اگر غزہ کا تنازع ایک بڑے تنازعے کی شکل اختیار کر گیا تو امریکہ کو بہتنقصان اٹھانا پڑے گا۔
یہ اطلاع عرب نیوز نیٹ ورک الجزیرہ نے دی ہے۔ امیر عبداللہیان کے مطابق صیہونیحکومت کو ہمارے اتحادیوں کے ذریعے یہ پیغام ملا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں اپنےمظالم بند نہ کیے تو غزہ کی جنگ مزید وسیع ہونے کی صورت میں ایران غیر جانبدارمبصر نہیں رہ سکے گا۔
امریکہ بھی بڑے مصائب برداشت کرے گا۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں شہریوں اور بچوں کی شہادتوں کا سلسلہ نہرکا تو جنگ پھیل جائے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق اس بات کا اچھا امکان ہے کہ تنازع مزید بگڑ جائےاور اگر ایسا ہوا اور اسرائیل نے زمینی کارروائی شروع کی تو غزہ اسرائیلیوں کےلیے قبرستان میں تبدیل ہو جائے گا۔
امیر عبداللہیان کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے جاریرہنے کی صورت میں تنازع مزید بگڑ جائے گا اور بہت سی قومیں اس تنازع میں شاملہو جائیں گی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک جنگی جرائم کو روکنے کے لیے اپنیکوششیں جاری رکھے گا اور فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے اصولوں سے پیچھے نہیںہٹے گا۔
