سابق پاکستانی کھلاڑی کا ٹیم کو اہم مشورہ

سابق پاکستانی کھلاڑی کا ٹیم کو اہم مشورہ

بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے روسٹرایڈجسٹمنٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کے مطابق ہمیں درمیانی اوورز میں وکٹوں کی ضرورت ہےاور اسامہ میر ایسے باؤلر ہیں جو فارم میں ہیں اور وکٹیں لے رہے ہیں۔ وہ تھوڑیسی بیٹنگ بھی کر سکتا ہے۔

محمد عامر کے مطابق میں اس بات پر بات نہیں کروں گا کہ کس کو ٹیم سے باہر کیاجائے لیکن میں اسامہ میر کو لائن اپ میں شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔