Follow
WhatsApp

شاہد آفریدی کا شاہین آفریدی کے متعلق اہم بیان

شاہد آفریدی کا شاہین آفریدی کے متعلق اہم بیان

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ کے دونوںمیچز خراب بولنگ پر اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سریلنکا کے خلاف میچ کے بعد فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ہوئی گفتگو سے متعلقبتادیا۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ ہر میچ کے بعد کھلاڑی جو اچھا پرفارم کرے اسے کالکرکے مبارک باد دیتے ہیں یا پھر جس سے اچھی پرفارمنس نہیں ہورہی ہوتی اس سےبھی بات کرتے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بولنگ لائن پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بولرز کو دنیا بھر میں جتنا ریٹ کیا جاتاہے اس کو دیکھا جائے تو ہم نے سری لنکا کے خلاف بہت بری بولنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ میچ کے بعد میری شاہین سے بھی بات ہوئی جس پر میں نے شاہینکو مشورہ دیا کہ وہ ٹیم اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی بولنگ کی ویڈیوز دیکھےاور اندازہ لگائے کہ کہاں بری بولنگ ہوئی ہے۔