Follow
WhatsApp

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی

گزشتہ تین دنوں کے دوران عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنےمیں آرہی ہے جس کی وجہ امریکا میں خام تیل اور پیٹرولیم کے ذخائر میں کمی کیتوقعات کے ساتھ ساتھ سپلائی کے حوالے سے خدشات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت آج 82.96 ڈالر فی بیرلرہی جبکہ برینٹ آئل کی قیمت 43 سینٹ کی کمی کے بعد 85.39 ڈالر پر برقرار رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دونوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گراوٹ اور روپے کی قدر میں اضافے کے بعد پٹرول کیقیمت میں 38 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر تک کمی کاامکان ہے۔