روسی صدر کا فلسطین کے حق میں بڑا بیان

روسی صدر کا فلسطین کے حق میں بڑا بیان

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں ثالثی کیپیشکش کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطین کے مالک ہیں اور انہیںایک خودمختار ریاست کا مکمل حق حاصل ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مطالبہ کیا ہے کہحماس اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کیاجائے اور اس میں شامل فریقین مذاکرات کے لیے بیٹھیں، جس کے لیے ہم ثالث کاکردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

اسرائیل اور فلسطین دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ کی وجہ سے روسحماس اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ تنازعہ بڑھنے کی بجائے مذاکراتکے ذریعے جلد ختم ہو جائے گا۔ موجودہ فوری ضرورت اس بات کی ہے کہ جنگ کےپھیلاؤ کو ہر قیمت پر روکا جائے تاکہ بین الاقوامی صورت حال پر اثر انداز ہونےسے بچا جا سکے۔

روسی صدر نے ایک الگ انٹرویو میں زور دے کر کہا کہ فلسطینیوں کا موجودہ گھرتاریخی طور پر ان کی اپنی سرزمین ہے۔ فلسطینی ریاست کا قیام مکمل طور پر ان کےحقوق میں شامل ہے۔

کیونکہ فلسطینی اپنی سرزمین پر رہتے ہیں، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ان کے مصرمنتقل ہونے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ اسرائیل کی درخواست سے امن کو نقصان پہنچےگا۔