نادرا کی افغانیوں کے حوالے سے بڑی خبر

نادرا کی افغانیوں کے حوالے سے بڑی خبر

اسلام آباد: نادرا کے چیئرمین نے اعتراف کیا ہے کہ فرضی فیملی ٹری پر افغانباشندے درج تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر نے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ میںبتایا کہ افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ فراہم کرنے کے معاملے پر نادرا نے 84اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔

نادرا کے چیئرمین کے مطابق حکام کی جانب سے جعلی دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑکرنے کے نتیجے میں، جن میں فنگر پرنٹ یا فوٹو ریکارڈ کی کمی تھی، اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی گئی۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا نے جعلی شناختی کارڈز کو روکنے کے لیے واضح اورسخت نظام وضع کیا ہے۔