سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ’ٹائیگر 3‘ کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ استصویر میں سلمان خان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بندوق پکڑے ہوئے ہیں، اس کےساتھ جیکٹ، کالی پینٹ اور گلے میں سفید اور سیاہ اسکارف ہے۔ فلم میں وہ اویناشسنگھ راٹھور کا کردار نبھائیں گے، جنہیں ٹائیگر بھی کہا جاتا ہے۔
اپنی تازہ ترین فلم ’ٹائیگر 3‘ کے پلاٹ میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خانبھی پاکستان کا سفر کریں گے۔ ‘
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سلمان خان اور عمران ہاشمی اس نئی ایکشن تھرلر فلم میںپاکستانی اور بھارتی خفیہ ایجنٹوں کا کردار ادا کریں گے اور ناظرین کو ایکشنسے بھرپور مناظر فراہم کریں گے۔
10 نومبر کو منیش شرما کی فلم ریلیز ہونے والی ہے، اور یہ افواہیں ہیں کہ شاہرخ خان ایک کیمیو میں نظر آئیں گے۔

