غزہ سٹی: فلسطینی تنظیم کے مطابق جمعرات کو حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیلیفضائی حملوں کے جواب میں تل ابیب پر راکٹوں کا ایک بیراج داغ دیا جس میں غزہکے دو پناہ گزین کیمپوں میں “شہریوں” کو نشانہ بنایا گیا۔
صحافیوں کو بھیجے گئے ایک متنی پیغام میں، حماس نے اپنے مسلح ونگ کا حوالہدیتے ہوئے کہا کہ “اس کے عزالدین القسام بریگیڈز نے الشطی اور جبالیہ کیمپوںمیں شہریوں کو نشانہ بنانے والے (اسرائیلی حملوں) کے جواب میں تل ابیب پر راکٹفائر کیے”۔
اے ایف پی کے نامہ نگاروں کے مطابق، الشطی کیمپ اور ناکہ بندی کی پٹی کا شمالیحصہ متعدد فضائی حملوں کا نشانہ تھے جو جمعرات کی صبح 30 منٹ کے عرصے میں کیےگئے۔
حماس کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزوم نے اے ایف پی کو بتایا کہ قابض(اسرائیلی فورسز) نے آج صبح الشطی اور جبالیہ کے کیمپوں میں قتل عام کیا جسمیں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
اے ایف پی کے صحافیوں نے الشطی کیمپ میں چھ عمارتیں تباہ اور کم از کم ساتلاشیں دیکھی تھیں۔

