ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کو”قتل عام” سے تشبیہ دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابقرجب طیب ایردوان نے پارلیمنٹ میں پارٹی کے ارکان سے خطاب کیا اور حماس کےحملوں کے جواب میں غزہ پر اسرائیل کی بمباری کو “قتل عام” قرار دیا۔
ترک صدر ایردوان کے مطابق اسرائیل کے حملے جنگ کے اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزیہیں۔ یہ جنگ نہیں ہے، یہ ایک قتل عام ہے جب آپ لوگوں کے گھروں پر بمباری کرتےہیں اور انہیں ان کی بنیادی ضروریات تک رسائی سے انکار کرتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلسطینیوں کے ساتھ کئی دہائیوں کی ناانصافی ہی حماس کےحملے کا باعث بنی۔ دو ریاستی حل اور اپنے طور پر فلسطینی ریاست کا قیام امن کےحصول کا واحد راستہ ہے۔
واضح رہے کہ ترکی یورپی یونین اور امریکہ کے برعکس حماس کو دہشت گرد تنظیمقرار نہیں دیتا اور وہ مسلسل فلسطینیوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔
