روہت شرما نے سچن ٹینڈولاکر اور کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

روہت شرما نے سچن ٹینڈولاکر اور کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پیچھےچھوڑ دیا۔

نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 272 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 273رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے 44 اننگز میں چھ سنچریاںبنائی تھیں۔

اس کے علاوہ روہت شرما نے افغانستان کے خلاف میچ کے دوران اپنے بین الاقوامیکیریئر کا 554 واں چھکا لگا کر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑدیا۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 476 چھکےلگائے، اس کے بعد کرس گیل نے 553 اور برینڈن میک کولم نے 398 چھکے لگائے۔

بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جسپریت بمراہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کے خلاف اپنی شاندار سنچری کے ساتھ، کپتان روہت شرما صرف 19 اننگزمیں یہ نمبر عبور کرتے ہوئے سب سے زیادہ سنچریاں (7) کے ساتھ ورلڈ کپ کےکھلاڑی بن گئے۔