Follow
WhatsApp

اسرائیل حماس جنگ میں ایک اور مسلمان گروپ کی مداخلت

اسرائیل حماس جنگ میں ایک اور مسلمان گروپ کی مداخلت

امریکا کو یمنی حوثی گروپ کی جانب سے غزہ میں مداخلت کے حوالے سے وارننگ موصولہوئی ہے۔

حوثی باغیوں کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکا نے غزہمیں مداخلت کی تو حوثی امریکا اور اسرائیل دونوں کے خلاف ڈرون اور میزائلوں سےجوابی کارروائی کریں گے۔

اس کے علاوہ حوثی رہنما نے کہا کہ غزہ میں امریکی مداخلت کے جواب میں وہ دوسرےفوجی ذرائع استعمال کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ غزہ کی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے اور انکی حمایت کرنے کو تیار ہیں کیونکہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ غزہ ان کی سرخ لکیرمیں آتا ہے۔