اسلام آباد: آج الیکشن کمیشن کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں ضابطہ اخلاق پر غورکیا جائے گا جس پر سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو عام انتخابات میں عمل کرناچاہیے۔
الیکشن کمیشن نے بدھ کو بلائے گئے اجلاس میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر سیاسیجماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن مجوزہ ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے سفارشات وصولکرے گا۔ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ کرے گا۔
آج دوپہر 2 بجے چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس حوالے سے تمامپارلیمانی سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے دعوت نامے موصول ہو گئےہیں۔
