حیدر آباد دکن میں گزشتہ میچ کے دوران گراؤنڈ اسٹاف کو تحائف دے کر بابر اعظمنے دل جیت لیے۔ پاکستانی ٹیم کی جرسی بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےگراؤنڈ کے عملے کو دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد اسٹیڈیمگراؤنڈ کے عملے کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔
حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف صرفچار وکٹوں اور 48 پوائنٹ ایک اوورز کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سری لنکا کے خلافمیچ کے دوران پاکستانی ٹیم کے بلے بازوں نے ورلڈ کپ کا اب تک کا سب سے بڑا ہدفبنانے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
