Follow
WhatsApp

عماد وسیم کی ورلڈ کپ سے متعلق پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی

عماد وسیم کی ورلڈ کپ سے متعلق پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی

پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے جب پیشن گوئی کی تھی کہ آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں ہو گا۔

عماد وسیم نے حال ہی میں ایک پروگرام میں کہا کہ بھارت کی چھوٹی باؤنڈریز کیوجہ سے ورلڈ کپ میچوں کے دوران زیادہ رنز ہوں گے۔

مزید برآں، عماد وسیم نے پیش گوئی کی کہ ورلڈ کپ کا کوئی ایسا میچ ہو سکتا ہےجس میں 400 یا اس سے زیادہ رنز بنائے جائیں۔ صرف چند روز بعد جنوبی افریقہ اورسری لنکا کے میچوں نے ثابت کر دیا کہ عماد وسیم کی پیشین گوئی بالکل درست تھی۔

نئی دہلی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کوجیت کے لیے 429 رنز کا ریکارڈ توڑ ہدف دیا۔

اس پہاڑ جیسے ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم 326 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد جنوبیافریقی ٹیم نے 102 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔