پاک فوج نے 5 دیشتگردوں کو جہنم واصل کردی

پاک فوج نے 5 دیشتگردوں کو جہنم واصل کردی

سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں آپریشن کیا جس میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایکمیجر اور ایک جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےبلوچستان کے ضلع ژوب کے سمبازہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے، میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار ناصر احمد بہادری لڑائی کےدوران مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر فوجیوں کی قربانیاں ان کے عزم کی غمازی کرتیہیں۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمےکے لیے پرعزم ہیں اور ملک کے دفاع میں جانیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے حال ہی میں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زیارتمیں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلےمیں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔