بحرالکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں 7 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوسکیے گئے ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ پاپوا نیوگنی میں ہفتے کو زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیلپر 7 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز 72 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
دوسری جانب افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحقجبکہ 9 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہفتہ کی صبح 11 بجے افغانستان میں6.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز ہرات سے 40 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا اوراس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کے بعد 4.6 اور 6.3 شدت کے آفٹر شاکسبھی آئے۔
