9 اکتوبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن سے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق نواز شریف 14 اکتوبر کو سعودی عرب سےدبئی روانہ ہوں گے۔ دبئی سے وہ ممکنہ طور پر قطر اور چین جائیں گے۔
21 اکتوبر کو نواز شریف دبئی سے لاہور کے لیے اڑان بھریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کےذرائع کے مطابق ضمانت کی درخواست 19 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائیجا سکتی ہے جس کے بعد لاہور ائیرپورٹ انہیں مینار پاکستان لایا جائے گا۔
