نیب کی عوام کے لئے خوشخبری

نیب کی عوام کے لئے خوشخبری

ملک بھر میں بدعنوان افراد کے خلاف کارروائیوں کے لیے نیب نے انٹیلی جنسماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے بریگیڈیئر سطح کے ریٹائرڈ افسران کیبھرتی کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔

بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے لیے نیب قومی احتساب بیورو سےانٹیلی جنس ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا۔

بریگیڈیئر لیول کے ریٹائرڈ افسران کی جانب سے انٹیلی جنس ماہرین کی بھرتی کےلیے ایک اشتہار شائع کیا گیا ہے جو کہ ہیڈ کوارٹر نیب میں بھرتی کیے جائیں گے۔

علاقائی بیوروز نوجوان انٹیلی جنس ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔ نیبراولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، سکھر اور ملتان میں بھرتیاں ہوں گی۔

نیب کے انٹیلی جنس ڈویژن کی جانب سے ملک بھر میں کارروائیاں کی جائیں گی۔