Follow
WhatsApp

پنجاب کے سرکاری افسران کو سوشیل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

پنجاب کے سرکاری افسران کو سوشیل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نےاپنے ملازمین کو روایتی اور سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی رائے اور تبصرے پوسٹ کرنےسے منع کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت نے نئے بھرتی ہونے والے سرکاری افسران میں سوشل میڈیا کے استعمالکے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث اسسٹنٹ کمشنرز سمیت گریڈ 17 کے افسران پر سوشلمیڈیا اور میڈیا پر تبصرہ کرنے اور اظہار خیال کرنے سے منع کر دیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے افسران کو خط بھیجا گیا۔ خط میںدعویٰ کیا گیا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر صرف اپنی ذاتی رائے کی بنیاد پربیان دینا سول سروسز قوانین کے خلاف ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی نمائندگی گریڈ 17 میں بھرتی کیےگئے نوجوان افسران کرتے ہیں۔