پاکستانی میزائل نے 200 کلو میٹر سے بھارتی ایئر فورس طیاروں کو تباہ کر کے تاریخ کی سب سے لمبی Kill کا ریکارڈ بنا دیا : امریکی میڈیا

پاکستانی میزائل نے 200 کلو میٹر سے بھارتی ایئر فورس طیاروں کو تباہ کر کے تاریخ کی سب سے لمبی Kill کا ریکارڈ بنا دیا : امریکی میڈیا

اسلام آباد: حالیہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے دوران ہونے والے مختصر مگر شدیدفضائی تصادم میں پاک فضائیہ نے اپنے چینی ساختہ PL-15 ہوا سے ہوا میں مار کرنےوالے میزائل، جو جے-10 سی لڑاکا طیاروں پر نصب ہے، کے ذریعے بے مثال بی وی آر(Beyond-Visual-Range) برتری کا مظاہرہ کیا۔

PL-15، جو ایکٹو الیکٹرانکلی اسکینڈ ارے ریڈار، ٹو وے ڈیٹا لنک اور ڈوئل پلسراکٹ موٹر سے لیس ہے، نے اپنی پرواز کے دوران مہلک توانائی برقرار رکھی اوربھارتی طیاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ردعمل دینے یا کاونٹر میژرزاستعمال کرنے سے پہلے ہی بے بس تھے۔

متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے، جن میں رافیل، ایس یو-30 ایم کے آئی،میراج-2000 اور مگ-29 شامل ہیں، مبینہ طور پر پاک فضائیہ کے جے-10 سیاسکواڈرنز نے اس طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار کے ذریعے تباہ کیے، جوجدید میزائل کا پہلا عملی استعمال ہے۔

یہ تصادم، جو صرف چند منٹ جاری رہا، اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ بھارتی لڑاکاطیارے PL-15 کی اعلیٰ پرواز کی صلاحیت اور الیکٹرانک کاونٹر-کاونٹر میژرز نظامکا مقابلہ نہ کر سکے، جس کے باعث ان کے اپنے بی وی آر میزائل رینج اورکارکردگی دونوں میں پیچھے رہ گئے۔

پاکستان نے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر تاریخ کا سب سے طویل فضائی میزائلہٹ ریکارڈ کیا ہے، جو عالمی سابقہ ریکارڈز سے کہیں زیادہ ہے اور خطے میں PL-15کو سب سے مہلک طویل فاصلے کا فضائی ہتھیار ثابت کرتا ہے۔

عسکری تجزیہ کاروں کے مطابق اس جھڑپ نے فضائی توازن کو بنیادی طور پر تبدیل کردیا ہے، جہاں پاک فضائیہ نے ’فرسٹ شاٹ‘ صلاحیت حاصل کرکے بھارتی فضائیہ کے اہماثاثوں کو ان کے اپنے میزائل انگیجمنٹ زون میں داخل ہونے سے پہلے ہی ناکارہبنا دیا۔

اس تیز رفتار نتیجے نے بھارتی دفاعی اداروں میں اپنے اربوں ڈالر کے رافیل اورایس یو-30 جدید کاری پروگراموں کی افادیت کے متعلق فوری جائزے شروع کروا دیےہیں، بالخصوص ایسی صورت میں جب انہیں پانچویں نسل کی میزائل ٹیکنالوجی کاسامنا ہو۔