پنجاب میں انٹرن شپ پروگرام کا اعلان، ماہانہ 60 ہزار وظیفہ مقرر

پنجاب میں انٹرن شپ پروگرام کا اعلان، ماہانہ 60 ہزار وظیفہ مقرر

*پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے کی پہلی جامع ویٹرنری انٹرن شپپروگرام کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد نوجوان ویٹرنری پروفیشنلز کو عملیمہارت دینا اور ساتھ ہی مویشی و ڈیری سیکٹر کو سہارا دینا ہے۔*

سرکاری اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کے لیے 60 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیاہے، جس سے پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹرنیرینزمستفید ہوں گے۔

اس پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ *ڈاکٹر آف ویٹرنریمیڈیسن (DVM)* گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا، جبکہ *لائیواسٹاک اسسٹنٹ ڈپلومہ (LAD)* رکھنے والے پیرا ویٹرنیرینز اور لائیو اسٹاکاسسٹنٹس کو 40 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ امیدوار اپنی درخواستیں سرکاریجاب پورٹل (www.jobs.punjab.gov.pk) کے ذریعے جمع کرا سکیں گے۔

مریم نواز نے بتایا کہ صوبے کے 36 اضلاع میں ویٹرنری اسسٹنٹس، اے آئی ٹیکنیشنزاور لیب اسسٹنٹس کے لیے خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے تاکہ ہر علاقے کے نوجوانوں کویکساں مواقع مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انٹرن شپ پروگرام نوجوان ویٹرنری ماہرین کو عملی تربیت اورفیلڈ ورک کا موقع دے گا، ساتھ ہی کسانوں کو ان کی دہلیز پر جانوروں کی طبیسہولیات اور مشاورتی خدمات فراہم کرے گا۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد پنجاب میں مویشی بانی کو فروغدینا، ڈیری سیکٹر کو مضبوط کرنا اور ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔ ان کےمطابق دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اوربرآمدات بڑھا کر ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئے گی۔

مریم نواز نے کہا: *”ہم پنجاب کی لائیو اسٹاک صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں اور صوبے کو ڈیری اور لائیو اسٹاک ڈویلپمنٹ کا مرکز بنانا چاہتےہیں۔ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی ان کی مکمل معاونت جاری رکھیںگے۔”*

یہ اقدام نہ صرف نوجوان پروفیشنلز کو بااختیار بنائے گا بلکہ دیہی معیشت کوبھی مستحکم اور پائیدار حل فراہم کرے گا۔