موٹاپے سے چھٹکارا: سونم کپور نے بغیر سخت ڈائٹ اور کڑی ورزش کے 35 کلو وزن کم کرنے کا راز بتا دیا

موٹاپے سے چھٹکارا: سونم کپور نے بغیر سخت ڈائٹ اور کڑی ورزش کے 35 کلو وزن کم کرنے کا راز بتا دیا

بالی وُڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے فلمی کیریئر کے آغاز سے قبل اپنی صحتاور فٹنس پر خاص توجہ دی۔ جب انہوں نے 2007 میں رنبیر کپور کے ساتھ فلم’سانوریا‘ سے ڈیبیو کیا، اس وقت ان کا وزن 90 کلوگرام تھا اور وہ پی سی او ایساور ذیابطیس جیسے مسائل کا شکار تھیں۔ سونم کپور نے نہ صرف 35 کلو وزن کم کیابلکہ ان بیماریوں سے بھی کامیابی سے نبردآزما ہوئیں۔

وزن کم کرنے کے اس سفر میں ان کی والدہ نے اہم کردار ادا کیا۔ سونم کپور نےچاکلیٹ، آئس کریم، تلی ہوئی اشیا اور دیگر مٹھائیاں ترک کر دی تھیں، گوشت کےپکوان ایک وقت کے لیے چھوڑ دیے اور ہر دو گھنٹے بعد متوازن غذا اختیار کی۔فٹنس روٹین میں پاور یوگا، دل کی صحت کی ورزشیں اور تیراکی شامل کی گئی، جس سےوزن کم کرنے میں مدد ملی۔

ماں بننے کے بعد بھی انہوں نے اپنے وزن اور فٹنس کو برقرار رکھا۔ 2022 میںبیٹے وایو کپور آہوجا کی پیدائش کے بعد وزن میں کچھ اضافہ ہوا، لیکن سونم کپورنے بغیر کسی سخت ڈائٹ یا تھکا دینے والی ورزش کے آہستہ آہستہ وزن کم کیا۔ سوشلمیڈیا پر انہوں نے بتایا کہ اب 20 کلو وزن کم ہو چکا ہے اور چھ کلو مزید کمکرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جسم کی قدر کرتے ہوئے تسلسل اور صبر کےساتھ وزن کم کرنا ہی کامیابی کی کنجی ہے