سائنسدانوں کی ایک اور شاندار کامیابی — امریکی ادارہ ایف ڈی اے نے *VIZZ* نامیآئی ڈراپس کی منظوری دے دی ہے، جو LENZ تھراپیٹکس کی جانب سے ایسیکلیڈین پرمبنی ہیں۔ یہ دنیا میں پہلی بار ایسا غیر سرجیکل علاج ہے جو قریب کی نظر کیکمزوری (پریسبیوپیا) کو درست کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ ڈراپس استعمال کرنے کے صرف 30 منٹ بعد قریبی نظر کو بہتر بنا دیتے ہیں اوراس کا اثر 10 گھنٹے تک برقرار رہتا ہے۔ یہ دوا آنکھ کی پتلی کو سکیڑ کر “پنہول ایفیکٹ” پیدا کرتی ہے، جس سے قریبی نظر بہتر ہو جاتی ہے، مگر دور کی نظرمتاثر نہیں ہوتی۔ اس کے مضر اثرات بھی عام طور پر بہت معمولی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2025 میں اس کی مفت سیمپلز فراہم کیے جائیں گے جبکہاسی سال کے آخر تک یہ دوا عام دستیاب ہوگی۔ اس پیش رفت کے بعد جن افراد کوپڑھنے کے لیے چشمہ لازمی بن چکا ہے، ان کی یہ پریشانی چند ماہ میں ختم ہو جائےگی۔
