خوفناک فیکٹری دھماکہ، 11 ہلاک، درجنوں شدید زخمی

خوفناک فیکٹری دھماکہ، 11 ہلاک، درجنوں شدید زخمی

*روس میں ہولناک فیکٹری دھماکہ: 11 افراد ہلاک، 130 زخمی*

روس کے ریازان علاقے میں ایک فیکٹری میں خوفناک دھماکے نے تباہی مچا دی، جس کےنتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 130 سے زائد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ ماسکو سے 320 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک فیکٹری میں ہوا۔ حکام کےمطابق ریسکیو ٹیمیں ملبے سے مزید افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

گورنر پاویل مالکوف نے بتایا کہ دھماکہ فیکٹری کی ورکشاپ میں لگنے والی آگ کےباعث ہوا۔

ابھی تک آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اور یہ بھی واضح نہیں کہ فیکٹری میں کیاتیار کیا جاتا تھا۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بارود نےآگ پکڑ لی تھی، جبکہ علاقے میں پہلے بھی یوکرینی ڈرون حملے ہو چکے ہیں۔

دھماکے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔