وزیر اعظم کا نئی فوجی کمانڈ کے قیام کا اعلان

وزیر اعظم کا نئی فوجی کمانڈ کے قیام کا اعلان

اسلام آباد (13 اگست 2025) — وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میںجاری “معرکۂ حق” اور 78ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں *آرمی راکٹ فورسکمانڈ* کے قیام کا اعلان کیا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیدفاعی اور جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط بنائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس جشنِ آزادی کو “معرکۂ حق” کا نام دیا گیا ہے کیونکہ 10مئی کو پاکستانی ایک نئی قوم کی صورت میں ابھرے۔ ان کے مطابق بھارت نے جھوٹےالزامات لگا کر پاکستان پر حملہ کیا اور اپنی طاقت پر غرور کیا، مگر فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کے تحت چار دن میں ہی پاکستان نےبھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی آنے والی نسلیں بھی اس شکست کو یاد رکھیں گی۔انہوں نے اس تاریخی کامیابی میں دوست ممالک کے کردار کو سراہتے ہوئے چین،ترکیہ اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور جنگ بندی میں مثبت کردار ادا کرنےپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “معرکۂ حق” نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اپنے ملک کا مؤثردفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور ہماری ایٹمی قوت جارحیت نہیں بلکہ دفاع کیعلامت ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدر ٹرمپ فلسطین اور کشمیر کےمسائل کے حل میں بھی کردار ادا کریں گے۔

شہباز شریف کے مطابق پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، قرضوں کا بوجھآدھا ہو چکا ہے، اور ملک میں سب کو سیاست کا حق ہے لیکن بغاوت کا نہیں، تنقیدکا حق ہے لیکن توہین کا نہیں۔