پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا جیل میں تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا،جس میں پمز اسپتال اسلام آباد کے ماہر ڈاکٹرز کی ایک خصوصی ٹیم نے حصہ لیا۔معائنے کے دوران ڈاکٹرز نے ان کے کانوں اور دانتوں کا بغور چیک اپ کیا اورضروری صفائی بھی کی۔ طبی ماہرین کے مطابق معائنے کے بعد عمران خان کی مجموعیصحت کو تسلی بخش اور بہتر قرار دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے احتیاط کے طور پر چند میڈیکل ٹیسٹ تجویز کیے تاکہمزید تفصیلی جانچ کی جا سکے۔ اس موقع پر عمران خان نے دانتوں کے مزید معائنےکے لیے ڈاکٹر عاصم کو بلانے کی بھی درخواست کی۔
جیل حکام کے مطابق اس طبی معائنے کی مکمل رپورٹ مرتب کر کے اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی، تاکہ عدالت کو عمران خان کی صحت سے متعلق جامعاور مستند معلومات فراہم کی جا سکیں۔
