اریج فاطمہ، جو پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، نے 2019 میں اپنے ہٹ ڈرامے “حسد” کی کامیابی کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔ ان کے دیگر مشہور ڈرامے “ایک پل”، “آپ کے لیے”، “عشق پرست” اور “ہمنشین” شامل ہیں۔ اریج فاطمہ نے 2017 میں ڈاکٹر اوزیر علی سے شادی کی اور اب وہ دو پیارے بیٹوں کی ماں ہیں۔ وہ ہالینڈ میں رہتی ہیں جو امریکہ کی ریاست اوہائیو کا ایک گاؤں ہے، جہاں انہوں نے اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ بسنے کا فیصلہ کیا۔ اریج فاطمہ ایک فعال ڈیجیٹل تخلیق کار اور انفلوئنسر بھی ہیں جن کے انسٹاگرام پر 1.6 ملین فالورز ہیں۔
حال ہی میں اریج فاطمہ نے اپنی کینسر کی تشخیص کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا، “میری زندگی بہت اچھے انداز میں چل رہی تھی اور میں سوچتی تھی کہ میں لمبی عمر گزاروں گی۔ میں اپنی دعاؤں کو ملتوی کر دیتی تھی، مگر ایک دن مجھے چوریوکارسینوما کی تشخیص ہوئی — جو کہ کینسر کی ایک جارحانہ اور تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے۔ یہ نایاب کینسر اکثر مولر پریگنینسی کے بعد ہوتا ہے۔ میں نے سوچا تھا کہ میری زندگی آسان رہے گی، مگر ایسا نہیں ہوا۔ گزشتہ چار ماہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت مشکل تھے۔ میں ایک نایاب کینسر سے لڑ رہی تھی اور اس سفر کو کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ لوگ میرا مذاق اڑائیں گے یا برا کہیں گے۔ اس دوران میری صرف دو خوف تھے: خدا کے سامنے کیسے کھروں گی اور میرے خاندان کا کیا ہوگا۔ میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنے چیک اپز وقت پر کروائیں۔ میں اپنی سپورٹیو فیملی کی بہت شکر گزار ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ کینسر سے صحت یابی کے بعد یہ ان کی زندگی کا دوسرا باب ہے جو انہوں نے بہت مشکل وقت گزارنے کے بعد حاصل کیا ہے۔
