شہریوں کیلئے مفت سولر سسٹم — اہلیت اور درخواست کا مکمل طریقہ جانیں

شہریوں کیلئے مفت سولر سسٹم — اہلیت اور درخواست کا مکمل طریقہ جانیں

کراچی (ویب ڈیسک) — سندھ حکومت نے بجلی کے بڑھتے نرخوں اور توانائی بحران کے حل کے لیے بڑا عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کم آمدنی والے گھریلو صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

یہ منصوبہ اُن صارفین کے لیے مخصوص ہے جو گزشتہ 6 ماہ میں اوسطاً ماہانہ 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے تحت سندھ بھر کے 1 لاکھ 30 ہزار مستحق خاندانوں کو سولر سسٹمز دیے جائیں گے، جس سے بجلی کے بلوں میں کمی، توانائی کی بچت اور ماحول دوست ذرائع کا فروغ ممکن ہوگا۔

اہلیت کے معیار:

گزشتہ 6 ماہ کا اوسط بجلی استعمال 100 یونٹ سے کم ہو۔

پہلے کسی سرکاری اسکیم کے تحت سولر سسٹم نہ لیا ہو۔

درخواست کا طریقہ کار:

خواہشمند افراد بجلی کے بل اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ فارم پُر کریں، جسے یونین کونسل چیئرمین یا کسی گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کروانا لازمی ہے۔ تصدیق شدہ فارم محکمہ توانائی سندھ کے پروجیکٹ آف ہوم سولر سسٹم آن گرڈ کے دفتر میں جمع کرایا جائے۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔

حکومت سندھ کے مطابق یہ منصوبہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بحران پر قابو پانے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔