پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری ، ڈالر کی قیمت میں مزید گراوٹ

پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری ، ڈالر کی قیمت میں مزید گراوٹ

بدھ کو پاکستانی روپیہ طاقتور امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوتا رہا، اورانٹربینک مارکیٹ میں 39 پیسے کے اضافے کے بعد 285.40 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

گرین بیک کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی مضبوطی جاری ہے، اور اس نے بدھ کوکرنسی ٹریڈنگ سیشن کا آغاز انٹربینک مارکیٹ میں 285.36 روپے کی شرح تبادلہ کےساتھ 43 پیسے کے اضافے کے بعد کیا، جس میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا۔

منگل کو، پاکستانی روپے نے 18 پیسے کے اضافے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میںامریکی ڈالر کے مقابلے میں 285.79 روپے کی شرح کے ساتھ دن کا سیشن بند کیا۔