لاہور: سموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو اگلے سال جنوریکے آخر تک سرکاری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں اور تمام تعلیمی اداروں کےلیے ہفتہ وار دو دن کی تعطیل کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبے میں سموگ سے نمٹنے کے لیے عدالت کیمداخلت کی درخواستوں پر ہفتے کو جاری ہونے والے تین صفحات پر مشتمل حکم نامےمیں یہ ہدایات جاری کیں۔
حکم نامے میں تسلیم کیا گیا کہ نگران پنجاب حکومت نے عدالتی ہدایات کے مطابق”ہفتے کے روز اسکول اور کالج بند رکھنے جیسے اقدامات کا اعلان کیا تھا”۔
