کراچی: صوبہ سندھ کے شہر سجاول میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سجاول کے علاقے شاہ بندر میں پی پی ایل (پاکستانپیٹرولیم لمیٹڈ) اور ماڑی پیٹرولیم کے مشترکہ کنوؤں سے تیل اور گیس کا ذخیرہدریافت ہوا ہے۔ ان کنوؤں سے یومیہ 13.69 ملین معیاری مکعب فٹ گیس کی پیداوارمتوقع ہے۔
پی ایس ایکس (پاکستان اسٹاک ایکسچینج) نے ایک بیان میں بتایا کہ کنوؤں سےیومیہ پیداوار میں 236 بیرل خام تیل شامل ہوگا جب کہ شاہ بندر کے علاقے میں یہدوسرا موقع ہے کہ تیل اور گیس ملی ہے۔
گزشتہ ماہ، سندھ میں، زن بلاک کنویں 11 میں گیس کی ایک اہم دریافت ہوئی تھی،جس کا بہاؤ 11 MMSCFD (ملین میٹرک سٹینڈرڈ کیوبک فٹ فی دن) تھا، اور ماریپیٹرولیم نے تیل کی تلاش میں 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا تھا۔

