پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف پلیئنگ 11 کا اعلان

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف پلیئنگ 11 کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے ممکنہ پلیئنگ 11 کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع ہے، اس سلسلے میںپاکستان کل کولکتہ میں انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔ کولکتہ ٹاکرے کے لیے قومی ٹیممیں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے حسن علی کی جگہ شاداب خان کو قومیٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاسورلڈ کپ کے فائنل 4 مرحلے میں پہنچنے کا ایک آخری موقع ہے تاہم ٹاس کے باعثپاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے موقع سے محروم ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کا ٹاس پاکستان کے لیے بہت اہم ہوگا۔ اگر پاکستان ٹاسہارتا ہے اور انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو پاکستان کے سیمیفائنل میں پہنچنے کے امکانات ٹاس کے وقت ہی ختم ہو جائیں گے۔