Follow
WhatsApp

حسن علی کے فینز کے لئے بڑی خوشخبری

حسن علی کے فینز کے لئے بڑی خوشخبری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی واروکشائر سے نیامعاہدہ کر لیا ہے۔

واروکشائر کاؤنٹی کے مطابق حسن علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ اور وائٹلٹی بلاسٹدونوں کے لیے معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

کاؤنٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن علی کا معاہدہ آئندہ 2024 کے سیزن کےلیے جولائی کے آخر تک ہے، اور ستمبر میں سیزن کے اختتامی میچوں کے لیے ان کیدستیابی کا آپشن بھی موجود ہے۔