اہم اسلامی ملک کا اسرائیل کو بڑا دھچکا

اہم اسلامی ملک کا اسرائیل کو بڑا دھچکا

استنبول: ترکی کے وزیر تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کےدرمیان تجارت میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے اور انہوں نے اسرائیل سے اپنے سفیر بھیواپس بلا لیے ہیں۔

عمر بولات کے مطابق، تنازعہ کے آغاز کے بعد سے ترکی اور اسرائیل کے درمیانتجارت میں نصف کمی آئی ہے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کم تھی۔

عمر بولات نے یہ ریمارکس کویت کے اپنے سرکاری دورے کے دوران اسرائیل کی طرف سےغزہ میں شہریوں پر مسلسل بمباری اور محصور علاقوں میں بگڑتی ہوئی انسانیصورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہے۔