دو اہم سیاسی جماعتوں کا مل کر عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

دو اہم سیاسی جماعتوں کا مل کر عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)نے ایک غیر متوقع اقدام کرتے ہوئے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخاباتمشترکہ طور پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ معاہدہ منگل کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دونوںجماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی بات چیت کے دورانہوا۔

اس سے قبل گزشتہ روز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال پرمشتمل ایم کیو ایم کے وفد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہبازشریف سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی۔