کیا بابر اعظم نے بھارت میں شیروانی اور زیورات کی خریداری کی؟ اہم بیان سامنے آگیا

کیا بابر اعظم نے بھارت میں شیروانی اور زیورات کی خریداری کی؟ اہم بیان سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت میں اپنی شادی کے لیے خریدی گئیشیروانی اور جیولری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (X) پر سایا گروپ نے ٹویٹ کیا کہ وہ بھارت میںجاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران کپڑوں اور زیورات کی خریداری کے حوالے سےپھیلائی گئی جھوٹی خبروں کو مسترد کرتا ہے۔

ٹویٹ میں میڈیا سے درخواست کی گئی کہ وہ غلط معلومات پھیلانے یا پروپیگنڈے میںحصہ نہ لیں۔ کیپٹن بابر اعظم نے بھی ایکس پر سایا گروپ کی ٹویٹ کو ری پوسٹ کیاہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی کپتان نےمشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی سے 7 لاکھ مالیت کی شیروانی اور ایک معروف دکانسے جیولری خریدی تھی۔ .