پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی کے متعلق انتہائی بڑی خبر

پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی کے متعلق انتہائی بڑی خبر

ن لیگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی انتخابی سرگرمیوں اور سیاسیبات چیت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے انتخابیضوابط وضع کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا فیصلہکیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کی سفارش پر نواز شریف نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سےرابطوں کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے قائم کرنے کا ٹاسک مسلم لیگ (ن) کےرہنماؤں کو سونپ دیا ہے۔ نواز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو سیاسی جماعتوں سےرابطے قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے اور کمیٹی بھی بنا دی ہے۔

نواز شریف کی قائم کردہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعدرفیق، ایاز صادق اور دیگر رہنما شامل ہیں۔